موبائل سروس کی بندش کے فیصلے کو غلط نظریے سے نہیں دیکھا جائے: نگراں وزیر اعظم

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، فائل فوٹو  

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی لہر ہے اس لیے بہت جگہوں پر سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس لیےفیصلے کو کسی غلط نظریے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد کے ماڈل کالج فار بوائز پہنچے جہاں انہوں نے الیکشن عمل کا جائزہ لیا اور ووٹرز سے انتظامات پر بات چیت کی۔

اُنہوں نے’ سب تک نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں، کوشش کریں شہری اپنے حق کو استعمال کریں۔

نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرن آؤٹ کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہو گا لیکن امید ہے سب بہتر ہو گا۔

Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates

اپنا تبصرہ بھیجیں