اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں سے عام انتخابات 2024 کے نتائج آنا شروع ہوگئے، اگر کسی علاقے میں فائرنگ یا ہنگامہ آرائی ہو تو فوری پولیس کو اطلاع دیں۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے، تمام امیدوار اور سپورٹرز آگاہ رہیں کسی بھی غیر قانونی عمل کی اجازت نہیں ہوگی۔