سادہ اکثریت ملی تو زیادہ سے زیادہ سیاسی جماعتوں کو مدعو کریں گے، سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق : فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے کا کہنا ہے کہ اگر ن لیگ کو سادہ اکثریت ملی تووہ زیادہ سے زیادہ سیاسی جماعتوں کو مدعو کرے گی۔

لاہور میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ جس پارٹی نے لیڈ کرنا ہے اسے سادہ اکثریت ملنی چاہیے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر ن لیگ کو سادہ اکثریت ملی تو وہ زیادہ سے زیادہ سیاسی جماعتوں کو مدعو کرے گی کہ وہ ملک کا حصہ بنیں، دیگر جماعتوں کو مدعو کریں گے تاکہ مل کر ملک کو آگے لے جا سکیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ریاستی اداروں کو بھی ایگزیگٹو کے ساتھ آن بورڈ ہونا چاہیے تاکہ پاکستان میں جو پالیسیاں بنیں ان میں بگاڑ نہ ہو سکے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ مشاورت سے ہم پاکستان کو آگے بڑھائیں۔

خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ جس کھائی میں ہمارا ملک گر گیا ہے وہاں سے نکالنا کسی ایک کے بس کی بات نہیں، سب کو مل کر کوشش کرنی ہوگی۔

Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates

اپنا تبصرہ بھیجیں