بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والا معروف فنکار جوڑا، اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔
ریچا چڈھا اور علی فضل نے ہاں پہلے بچے کی آمد کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک دلکش پوسٹ کے ساتھ کیا ہے۔
ریچا چڈھا اور علی فضل نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایک اور ایک 3 ہوتے ہیں جبکہ ساتھ میں ایک خوبصورت تصوری بھی شیئر کی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’ ایک چھوٹے سے دل کی دھڑکن ہماری دنیا کی سب سے اونچی آواز ہے۔‘
یاد رہے کہ اس جوڑے نے طویل عرصے تک ڈیٹنگ کے بعد 2022ء میں شادی کی تھی، اداکاروں نے اپنی شادی پر دہلی، لکھنؤ اور ممبئی میں تقریبات کا انعقاد کیا تھا۔
کام کے محاذ پر اداکارہ ریچا چڈھا آئندہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ہیرامنڈی‘ میں نظر آئیں گی۔
نیٹ فلکس پر آنے والی اس فلم میں منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، سنجیدہ شیخ اور شرمین سیگل بھی شامل ہیں۔