الیکشن کے نتائج مکمل ہونے تک اسلام آباد پولیس ڈیوٹی پر حاضر

فائل فوٹو

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا کہ الیکشن کے نتائج مکمل ہونے تک خصوصی ڈیوٹی تعینات رہے گی۔ 

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں حالات پُرامن ہیں لیکن مساجد اور الیکشن سے متعلق دفاتر پر دہشت گردی کے ممکنہ خدشے پر سخت پڑتال جاری رہے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی بد امنی کی صورتحال سےسختی سے نمٹا جائےگا، اسلام آباد پولیس کے افسران اپنے علاقوں میں موجود ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں