عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کی رہنما اور پی کے 83 پر امیدوار ثمر بلور الیکشن میں شکست کے بعد کامیاب امیدوار کو مبارکباد دینے پہنچ گئی ہیں۔
ثمر بلور نے کہا کہ وہ مینا آفریدی کو کامیابی پر مبارک باد دینے گئی تھیں بہت خوشگوار گفتگو ہوئی۔
اے این پی کی ثمر بلور پی کے 83 پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مینا آفریدی کے مقابل تھیں،اور انہیں اس الیکشن میں شکست ہوئی ہے۔
اپنے مقابلے میں انتخابات جیتنے پر ثمر بلور نے اپنے حریف مینا خان کو گلدستہ بھی پیش کیا۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates