لکی مروت میں میری بلٹ پروف گاڑی پرفائرنگ کی گئی ہے، شیرافضل مروت

شیر افضل مروت 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔

اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ لکی مروت میں میری بلٹ پروف گاڑی پرفائرنگ کی گئی ہے۔

 شیر افضل مروت نے کہا کہ خوش قسمتی سے فائرنگ کے وقت گاڑی میں موجود نہیں تھا، سیکیورٹی اداروں نے پہلے بھی مجھے تھریٹ الرٹ کا بتایا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تھرٹس کے باعث گھر کے باہر پولیس، ایف سی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں