کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد برطانیہ کے بادشاہ چارلس کا پہلا پیغام سامنے آگیا۔
بادشاہ چارلس نے اپنے لیے اچھی خواہشات کا اظہار کرنے والوں سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ دل کو تقویت ملی کہ میرے تجربے کی بنا پر لوگ چیک اپ کروا رہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بادشاہ چارلس کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تشخیص پروسٹیٹ علاج کے دوران ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق 75 برس کے بادشاہ چارلس کو لاحق کینسر کی نوعیت تاحال واضح نہیں۔