دبئی میں پیر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان کے باعث سرکاری ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے پیش نظر اپنے فرائض کی ادائیگی گھر سے انجام دیں گے۔
دبئی میں محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار کو موسم جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ پیر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق بارشوں کے باعث پورے متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہونے کا امکان ہے۔