الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 266 حلقوں میں سے 264 کے غیر سرکاری نتائج موصول

فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 266 حلقوں میں سے 264 کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے۔

ان غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 101 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ مسلم لیگ ن 75 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی 54 جبکہ ایم کیو ایم 17، جے یو آئی 4 اور پاکستان مسلم لیگ ق 3 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی دو دو نشستوں پر کامیاب ہوئی ہیں۔

علاوہ ازیں نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی، مسلم لیگ ضیا اور ایم ڈبلیو ایم ایک ایک نشست جیت سکیں۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 خوشاب کا نتیجہ روک دیا گیا ہے جبکہ این اے8 باجوڑ پر پولنگ ملتوی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں