پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ہم نے فارم 45 اکٹھے کیے ہیں، ہماری 182سیٹیں بنتی ہیں۔
شیر افضل مروت نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندیاں تھیں، مہم نہیں کرنے دی گئی، انتخابات والے دن کیمپ نہیں لگانے دیے گئے۔
اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بینگن اور چمٹا جیسے انتخابی نشان دیے، انتخابات میں عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم نے فارم 45 اکٹھے کیے ہیں، ہماری 182سیٹیں بنتی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رہنما ایم کیو ایم ایک نشست بھی نہیں جیتی، ہماری جیتی ہوئی نشستیں ایم کیو ایم کو دی گئی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے ہمیں اتحاد کی ضرورت نہیں۔