وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے پی ٹی آئی کا 4 ناموں پر غور

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے لیے 4 نام زیرِ غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور، ظاہر شاہ طورو، مشتاق غنی اور شکیل احمد وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

ظاہر شاہ طورو یا شکیل احمد کو وزیرِ اعلیٰ بنانے کے لیے عاطف خان اور اسد قیصر سرگرم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو وزیرِ اعلی بنانے کے لیے تیمور جھگڑا اور کامران بنگش، محمود جان کے لیے کوشاں ہیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عاطف خان نے کہا تھا کہ اُمید ہے بانی پی ٹی آئی اچھی شہرت کے مالک کو خیبرپختونخوا کا وزیرِ اعلیٰ نامزد کریں گے۔

عاطف خان کا کہنا تھا کہ وہ وزیرِ اعلیٰ نامزد ہو، جو صوبے کی خدمت کر سکے، خیبرپختونخوا نے مسلسل 3 بار بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں