پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا نیا فیز شروع ہوگیا ہے۔
ایک بیان میں علی محمد نے کہا کہ اللّٰہ کے حکم اور کارکنوں کی محنت سے کامیابی ملی، بانی پی ٹی آئی جسے کھڑا کرے گا وہ جیتے گا۔
انہوں نے کہا کہ کارکن آج کے بعد کسی ایم این اے یا ایم پی اے کو کمیشن نہ لینے دیں، کوئی ایم پی اے کرپشن یا ظلم کرے تو کارکن اس کے خلاف نکلیں۔
علی محمد کا کہنا ہے کہ اگر پارلیمنٹیرین نے ٹھیکدار سے مل کر 25 فیصد لیا تو کارکن محاسبہ کریں۔