ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، کسی بھی مقام پر غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔
راولپنڈی سے پولیس ترجمان نے کہا کہ غیرقانونی اجتماع کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی قانون شکنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ غیرقانونی اجتماع میں شرکت یا اس کی ترغیب دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔