اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے جاری ہیں، اس حوالے سے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے ان حملوں میں 2 اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوگئے۔
القسام بریگیڈ کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں سے 8 اسرائیلی یرغمالی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
القسام بریگیڈ نے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل بمباری سے زخمی یرغمالیوں کو طبی امداد نہیں مل رہی۔
القسام بریگیڈ کے مطابق زخمی اسرائیلی یرغمالیوں کی جانوں کو لاحق خطرے کی ذمہ داری اسرائیل پر ہے۔