این اے 15 مانسہرہ کے آزاد امیدوار گشتاسپ خان نے کیپٹن (ر) محمد صفدر پر ریٹرننگ افسر (آر او) پر دباؤ ڈالنے کا الزام لگادیا۔
مانسہرہ میں این اے 15 کانتیجہ روکے جانے کے خلاف پی ٹی آئی کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔
مظاہرین سے خطاب میں گشتاسپ خان نے کہا کہ آج ہمیں نتائج دینے کا کہا گیا تھا مگر آر او پھر غائب ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا داماد صفدر اعوان اپنی شکست مٹانے کےلیے آر او پر دباؤ ڈال رہا ہے۔