عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ 8 فروی کے انتخابات بدترین تھے۔
پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ انتخابات کے دن نیٹ ورک ڈاؤن کیا گیا تھا، پختونخوا میں آزاد امیدواروں کو جتوایا گیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کے ساتھ ڈیل کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات سودا گری کا بازار تھا اور بیشتر امیدواروں نے پیسے لگا کر اپنی سیٹ جیتی ہیں۔