پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے کامیاب آزاد امیدواران سے استعفے اور حلف نامے مانگ لیے۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کے 20 سے زائد کامیاب امیدواران سے رابطے کرلیے ہیں۔
دوسری طرف پی ٹی آئی کی چیئرمین گوہر خان نے عمیر نیازی کے ذریعے کامیاب آزاد امیدواران سے استعفے اور حلف نامے مانگ لیے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے کامیاب آزاد امیدواران سے استعفے اور حلف نامے مانگنے کا مقصد انہیں وفاداریاں بدلنے سے روکنا ہے۔