نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان معصوم فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیلی بمباری اور جارحیت قابلِ افسوس ہے، اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان معصوم فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے اور معصوم فلسطینیوں کے خلاف فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دنیا ایسے اقدامات سے نظریں اٹھانے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔