صحت کا خیال نہ رکھنے پر نریندر مودی نے متھن چکرورتی کو ڈانٹ دیا

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور سیاستدان متھن چکرورتی کو اپنا خیال نہ رکھنے پر ڈانٹ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار متھن چکرورتی کو طبیعت بہتر ہونے پر گزشتہ روز (پیر) سہ پہر اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متھن چکرورتی نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ان کی خیریت دریافت کی اور صحت کا خیال نہ رکھنے پر ڈانٹ بھی دیا۔

73 سالہ بی جے پی رہنما کے مطابق وہ اب بالکل ٹھیک ہیں اور پہلے بہتر محسوس کر رہے ہیں اس لیے جلد ہی اپنی آنے والی فلموں کی شوٹنگ دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ متھن چکرورتی کو 10 فروری کو سینے میں شدید درد کی شکایت کے بعد مقامی اسپتال میں داخل کر دیا گیا تھا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ اداکار کو فالج کا حملہ ہوا تھا۔

یاد رہےکہ متھن چکرورتی نے مارچ 2021 میں کولکتہ میں بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں