مودی حکومت بھارتی کسانوں سے کیے گئے وعدے پورے نہ کر سکی۔
بھارتی کسانوں نے فصلوں کی بہتر قیمتوں کا وعدہ، مسائل کے حل پر پیشرفت نہ ہونے پر مودی حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کسان آج دلی کی جانب احتجاجی مارچ کر رہے ہیں، کسانوں کے احتجاج کے پیشِ نظر دلی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب ہریانہ بارڈر پر احتجاج کرنے والے کسانوں پر پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2021ء میں مودی حکومت کے وعدوں پر کسانوں نے اپنا احتجاج ختم کیا تھا۔