پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب ایم پی اے انجینئر عبدالعزیز جونیجو انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق انجینئر عبدالعزیز جونیجو پی ایس80 خیرپورناتھن شاہ سے منتخب ہوئے تھے۔
خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ عبدالعزیز جونیجو کینسر کے مریض تھے، آج کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔
عبدالعزیز جونیجو دوسری مرتبہ حالیہ عام انتخابات میں صوبائی نشست پر جیتے تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عبدالعزیز جونیجو کی نمازہ جنازہ رات 8 بجے آبائی گاؤں خانپور میں ادا کی جائے گی۔