رفح میں زمینی آپریشن کے اسرائیلی منصوبے کے خلاف جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں ہنگامی درخواست دے دی، جنوبی افریقہ نے استدعا کی ہے کہ عالمی عدالت رفح آپریشن رُکوانے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کرے۔
جنوبی افریقہ کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن سے مزید ہلاکتیں، نقصان اور تباہی ہوگی۔
رفح میں اسرائیلی آپریشن نسل کشی کنونشن اور عالمی عدالت کے 26 جنوری کے فیصلے کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔
عالمی عدالت اسرائیل کے رفح میں فوجی آپریشن کے فیصلے پر اپنے اختیارات کے دائرہ کار کا جائزہ لے اور غزہ میں فلسطینیوں کے حقوق کی مزید خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کرے۔