میانوالی میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کی آیا کو دو افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا، ایک ملزم گرفتار کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسپتال کی آیا کو دو افراد اسپتال لے جانے کا دھوکا دے کر شادیہ لے گئے، جہاں ویرانے میں لے جاکر دونوں ملزمان نے زیادتی کی۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ زیادتی کے بعد ملزمان فرار ہوگئے اور جاتے ہوئے دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو بہت برا ہوگا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے