موسمی خرابی دبئی سے پشاور آنے والی پرواز کو اسلام آباد اتار لیا گیا

موسم کی خرابی کے باعث دبئی سے پشاور آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز کو اسلام آباد اتار لیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز پی کے 184 دبئی سے پشاور جارہی تھی۔

پشاور کا موسم اچانک خراب ہونے پر پرواز کو اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے نے بھی اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ موسم خرابی پر پرواز کو اسلام آباد لینڈ کروایا ہے۔ مسافروں کو متبادل ذریعے سے اسلام آباد سے پشاور بھیجا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں