لاہور(نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد فاروق کو ڈین مقرر کر دیا ہے۔یو ای ٹی لاہور کے آرکیٹیکچرل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبران نے پروفیسر ڈاکٹر خالد فاروق کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی ہے۔ ان کا شاندار تعلیمی سفر ان کے قائدانہ کردار ، لگن اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آرکیٹیکچر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد کو ان کے کارناموں کیلئے سراہتے ہوئے ان سے توقع کرتی ہے ہے کہ وہ فیکلٹی آف سول انجینئرنگ میں انقلاب لائیں گے۔