کراچی میں امن و امان کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔
ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو دانستہ ڈکیتوں کے سپرد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں روزانہ سیکڑوں وارداتیں ہورہی ہیں، سندھ حکومت نے تحفظ کیلئے اقدامات نہ کئے تو احتجاج ہوگا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کسی صورت عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر نہیں رہنے دے گی۔
دوسری جانب ایم کیو ایم نے علی خورشیدی کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا، فیصلہ ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔