سوئی ناردرن نے پنجاب، خیبر پختون خوا اور اسلام آباد میں 182 گیس کنکشن منقطع کر دیے۔
سوئی ناردرن کے ترجمان کے مطابق گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 1 کروڑ 7 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پشاور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 123 گیس کنکشن منقطع کیے اور 85 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ساہیوال اور ملتان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 15 کنکشن منقطع کیے اور 3 لاکھ روپے سے زائد کےجرمانے عائد کیے گئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ لاہور اور فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6 کنکشن منقطع کیے اور 32 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔
اس کے علاوہ بہالپور اور مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 29 کنکشن منقطع کیے گئے اور 13لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔