اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کااجلاس کل طلب کرلیاگیا۔اپوزیشن کے تمام مطالبات ایجنڈے میں شامل کرلئے گئے ، اپوزیشن کے مطالبہ پر صوبہ میں امن و امان کے معاملہ پر عام بحث ایجنڈے کا حصہ ہے ، اپوزیشن کے مطالبہ پر مہنگا ئی پر عام بحث بھی ایجنڈے میں شامل کرلی گئی۔اپوزیشن کے مطالبہ پر پنجاب کی سیاسی صورتحال پر عام بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا کل کے اجلاس کے ایجنڈے میں حکومتی بزنس بھی شامل ہے ۔حکومتی بزنس کے تحت مختلف آرڈنینس کی مدت میں توسیع بھی لی جائے گی ایجنڈے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے سوالات بھی شامل ہیں۔