محسن نقوی کی قیادت میں پاکستان کی کرکٹ ترقی کرے گی

 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن (آر سی اے) کراچی کے صدر ندیم عمر سے انڈر 16اور انڈر 13 کراچی ریجن کے کوچ اور کپتانوں نے ملاقات کی۔ آر سی اےسیکریٹیریٹ میں گذشتہ روز ملاقات کرنے والوں میں نیشنل انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کی چمپیئن کراچی ریجن کے کوچ محتشم علی، کپتان حظیفہ احسان، نیشنل انڈر 13 کرکٹ چمپیئن شپ کی رنر اپ ٹیم کے کوچ عبدالسعد اور کپتان ایش ملک شامل تھے۔ 

اس موقع پر ندیم عمر نے دونوں ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کراچی کے لئے بہت خو شی کی بات ہے اس سیزن کے تمام نیشنل ٹورنامنٹس کی ونرز اور رنر اپ کراچی کی ٹیمیں رہی ہیں جن میں قائد اعظم ٹرافی چمپئئن، نیشنل ون ڈے کپ رنر اپ، نیشنل ٹی 20 چمپیئن، انڈر 19 تین روزہ رنر اپ، انڈر 19 ون ڈے چمپیئن، نیشنل انڈر 16 ٹورنامنٹ چمپیئن، نیشنل انڈر 13 ٹورنامنٹ کی رنر اپ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں