ملتان میں الپہ کے علاقے میں مادہ بنگال ٹائیگر پنجرہ توڑ کر بھاگ نکلی۔
وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ مادہ ٹائیگر کو غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا، جسے ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 2 افراد زخمی ہوئے، مادہ رائل بنگال ٹائیگر کی عمر 2 سال اور مالیت 50 لاکھ روپے ہے۔
وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔