پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ہم سینیٹ الیکشن میں سندھ سے حصہ نہیں لے رہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سینیٹ کا الیکشن چوری سے جیتا جا رہا ہے، اسمبلی میں اس وقت فارم 45 والے ارکان نہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ سے پی ٹی آئی کے 6 امیدوار سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے تھے، تاہم اب حصہ نہیں لے رہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہمیں 8 فروری پر یقین ہے لیکن 9 فروری پر یقین نہیں۔