بلوچستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کے دوسرے فیز کے لیے سروے کا آغاز کر دیا گیا۔
محکمۂ داخلہ کے ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہو گا۔
محکمۂ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سروے کا آغاز کر رکھا ہے۔
محکمۂ داخلہ کے ذرائع کے مطابق بنا دستاویزات نادرا رجسٹریشن کارڈ اور سیٹزن شپ کارڈ ہولڈرز کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔