وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایسٹر کی تقریب میں شرکت

تصویر، سب تک نیوز اسکرین گریب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی ملک کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔

شیخوپورہ میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  مسیحی برادری کو ایسٹر کی بہت بہت مبارکباد، مسیحی برادری کی ایسٹر کی خوشیوں میں شریک ہونے یہاں آئی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ مسیحی برادری نے جس محبت سے میرا استقبال کیا، آپ کا شکریہ، مسیحی برادری کو نواز شریف کی طرف سے ایسٹر مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ میری تربیت میں والدین کے بعد سب سے بڑا ہاتھ میرے اسکول کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں