فیصل آباد میں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ڈاکو اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی جیل میں طبعیت بگڑ گئی تھی، جسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
گزشتہ روز شہریوں نے ملزم کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی پی او علی ضیا نے تھانا سمن آباد کے ایس ایچ او و دیگر کو معطل کردیا۔
سی پی او علی ضیا نے 8 گھنٹے میں واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔