سب تک نیوز پشاور کے بیورو چیف شکیل فرمان علی سے ڈکیتی کی واردات ہوگئی۔
ڈبگری چوک پشاور میں بیوروچیف سب تک نیوز شکیل فرمان علی سے ملزمان فون چھین کر لے گئے۔
شکیل فرمان نے واردات کے حوالے سے کہا کہ گھر جا رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکل سوار رہزنوں نے موبائل فون چھین لیا۔
سب تک نیوز پشاور کے بیورو چیف سے ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ملنے پر ایس پی سٹی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بھانہ ماڑی جائے وقوع پر پہنچ گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی نے کہا کہ صحافی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، ملزمان کی گرفتاری کےلیے کارروائی شروع کردی ہے۔