امریکی اور اسرائیلی حکام آج رفح صورتحال پر گفتگو کے لیے ورچوئل ملاقات کریں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں بائیڈن انتظامیہ کی متبادل تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حکام کی ذاتی حیثیت میں دوسری ملاقات اگلے ہفتے ہو گی۔
دوسری جانب نیویارک میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ صورتحال کے بعد ایک منصوبہ ہونا چاہیے، دو ریاستی حل کے لیے راستہ نکلنا چاہیے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگر یہ آج نہیں ہورہا تو مستقبل میں ایسا ہونا چاہیے، ہم ایسا کرسکتے ہیں، اسرائیل ایک ایسی پوزیشن میں ہے جہاں اس کا وجود داؤ پر لگا ہوا ہے۔