پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی اسد صدیقی اور زارا نور عباس کی بیٹی نورِ جہاں کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
زارا نور عباس کی والدہ، سینیئر اداکارہ اسما عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اپنی نومولود نواسی کو گود میں اُٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس تصویر میں اسما عباس محبت بھری نظروں سے اپنی ننھی نواسی کو دیکھ رہی ہیں لیکن تصویر میں اُن کی نواسی کا چہرہ نظر نہیں آرہا.اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’نانی کی جان نورِ جہاں! ہماری زندگی میں آنے کے لیے بہت شکریہ‘۔
واضح رہے کہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں 27 مارچ کو پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے نورِ جہاں رکھا۔