وزیر اعظم شہباز شریف داسو کوہستان روانہ

اسلام آباد:  وزیر اعظم شہباز شریف داسو کوہستان روانہ ہوگئے۔پاکستان میں چینی سفیر بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ روانہ ہوئے۔دورے کے دوران وزیراعظم داسو ڈیم پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیں گے، اس موقع پر شہباز شریف کو اب تک ہونے والے کام سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف ڈیم پر کام کرنے والے انجینئرز اور سٹاف سے ملاقات بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں