اداکارہ اور مارننگ شو میزبان صنم جنگ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نوجوان لڑکیوں کو ملک سے باہر شادی نہ کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔
پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے صنم جنگ نے کہا کہ ان لڑکیوں کو مشورہ دیا جو شادی کرکے ملک سے باہر جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔اداکارہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’ملک سے باہر شادی مت کرنا، پاکستان چھوڑ کر مت جانا، یہ سب سے اچھا فیصلہ ہے، یہاں (پاکستان میں) سکون میں رہو گی، بیرون ملک جاؤ گی تو والدین سمیت سب لوگ یاد آئیں گے‘۔صنم جنگ نے مزید کہا کہ بیرون ملک جاکر وہ لوگ بھی یاد آئیں گے جن سے آپ نفرت کرتے تھے۔