بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے معروف ہدایتکار، پروڈیوسر اور ٹیلیویژن پرسنالٹی کرن جوہر کی آئندہ آنے والی فلم ’بل‘ سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
متعدد بار گفتگو اور کرن جوہر کی جانب سے آئندہ جولائی تک کا وقت مانگنے کی وجہ سے اب سلمان خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کرن کی فلم کے بجائے ساجد ناڈیا والا کی فلم میں کام کریں گے۔
بالی ووڈ کی فلمی دنیا کے حوالے سے بھارتی میڈیا ادارے کے مطابق کرن اور سلمان کے درمیان پیشہ ورانہ اشتراک عمل کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب ہدایتکار وشنو وردھن کی فلم بل میں سلمان نے کام نہ کرنے فیصلہ کیا۔
یہ ایک آرمی فلم ہے اور اسے کرن کی دھرما پروڈکشنز نے پروڈیوس کیا ہے۔ ابتدائی طور پر تو اسکی شوٹنگ نومبر 2023 میں شیڈول تھی لیکن پھر اس میں متعدد بار تاخیر ہوئی، اب کہا جارہا ہے کہ اسکی شوٹنگ مئی میں ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کرن جوہر نے کئی بار مزید وقت مانگا تھا جس کے بعد سلمان خان نے ساجد ناڈیا والا کی فلم کو اپنی ترجیح میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔
ساجد کی اس فلم کے فلمساز اے آر مروگادوس اسکی فلمنگ مئی 2024 سے شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔