اسلام آباد ( سب تکرپورٹ) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے وفد نے اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اسحاق ڈار‘ اعظم نذیر تارڑ‘ یوسف رضا گیلانی و دیگر شامل تھے۔ وفد نے ایم کیو ایم سے سینٹ انتخابات میں ووٹ دینے کی درخواست کی۔ خالد مقبول صدیقی نے وفد کو مسلم لیگ ن اور پی پی کے مشترکہ امیدواروں کی حمایت کی یقین دہانئی کرائی۔