کراچی ( سب تکرپورٹ) پاکستان پپیلز پارٹی نے سینٹ الیکشن میں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنے میں کوئی برائی یا حرج نہیں، وہ اس شہر سے ایم این اے رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اب عدلیہ کی آزادی کا خیال آ رہا ہے، جب بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے اس وقت عدلیہ کی آزادی کسی کو یاد نہ آئی۔ کچے کے علاقے اور سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کیلئے حکومت سنجیدہ ہے، ہر شہری کی جان اور مال کی حفاظت حکومت کا فرض ہے۔ ہم نے سندھ میں اسلحہ اور منشیات کو آنے سے روکا ہے۔ فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہونے کے بعد کہیں نا کہیں پارٹی کے کام آئیں گے: رہنما ایم کیو ایم ملک میں اسلحہ اور منشیات کو سرحدوں پر روکنا وفاقی اداروں کی ذمہ داری ہے۔