سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق گفتگو کی جائے گی۔