سندھ پولیس میں 1046 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی بھرتی کا آغاز

فائل فوٹو

سندھ پولیس میں 1046 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی براہ راست بھرتی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کے پولیس ڈپارٹمنٹ کے سیکشن افیسر منظور علی تھیبو نے سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 1046 بھرتیوں میں 157 خواتین اور 53 اقلیتی امیدواروں کو اے ایس آئی کے گریڈ 11 کے عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔

سندھ پولیس میں 1046 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی بھرتی کا آغاز

خط کے مطابق کراچی رینج میں 38 اقلیتی 113 خواتین سمیت 753 بھرتیاں کی جائیں گی۔

حیدرآباد رینج کے لیے 154، میرپور خاص 23، شہید بے نظیر آباد رینج 39، سکھر رینج 38 اور لاڑکانہ رینج میں 39 اے ایس آئی بھرتی کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں