بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی آج سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی کو سیکیورٹی میں بنی گالہ سے اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کریں گے۔
نیب کی جانب سے پیش 10 گواہان کی شہادت ریکارڈ کی جا چکی ہے، 5 گواہوں پر جرح بھی مکمل کی جا چکی ہے۔
عدالت نے جرح کے لیے آج مزید گواہان کو طلب کر رکھا ہے۔