عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے تقرر کا مرحلہ مکمل ہو گیا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کر دیا۔

اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد امیدوار عمر ایوب نے اسپیکر سے ملاقات کی۔

عمر ایوب کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات
عمر ایوب کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات

اسپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب کی درخواست کی تصدیق کر دی۔ 

 عمر ایوب کے قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں