پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن ہو رہا ہے، کے پی میں ملتوی کر دیا گیا، جس سے سینیٹ الیکشن اور الیکشن کمیشن کی ساکھ کا پتہ چل گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ جج صاحبان کے خط پر ہمارا مطالبہ ہے کہ لارجر بینچ بنایا جائے، بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کیے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا کہ ہم حق اور سچ کی لڑائی لڑ رہے ہیں، اب سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف ہو، ہمارے پاس اب پُرامن احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں، عید کے بعد پرُ امن احتجاج اور لانگ مارچ کریں گے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے ہمارے 2 ایم پی ایز کی فیکٹریاں بند کر دیں، مریم بی بی کا بجلی کے 300 یونٹ مفت دینے کا وعدہ کدھر گیا؟