لاہورہائی کورٹ بار نے 6 ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست پی ٹی آئی رہنما حامد خان کے ذریعے دائرکی گئی ہے۔
درخواست میں انکوائری کمیشن کی تشکیل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
رخواست میں کہا گیا ہے کہ ججز کے الزامات کی انکوائری کے لیے سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنایا جائے اور عدالتی امو رمیں مداخلت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
درخواست میں حکومتِ پاکستان کو بذریعہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور وفاق کو بذریعہ سیکریٹری قانون فریق بنایا گیا ہے۔