ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت پر دلائل طلب کر لیے۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کھنہ میں درج 9 مئی کے واقعات کے کیس کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا پیش ہوئے جنہوں نے بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت دائر کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے ان سے سوال کیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف مقدمے کا چالان جمع ہوگیا ہے، ان پر کتنے کیسز رہتے ہیں؟
وکیل نعیم پنجوتھا نے جواب دیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی توشہ خانے کی سزا معطل ہو چکی، عدت میں نکاح اور سائفر کیسز میں سزائیں ابھی باقی ہیں، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت کرانی ہے۔
عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت پر 15 مئی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کر لیے۔